امریکہ کیساتھ تعلیم، زراعت، توانائی سمیت تمام شعبوں میں پائیدار شراکت داری کیلئے پرعزم ہیں: پاکستانی سفیر

      امریکہ کیساتھ تعلیم، زراعت، توانائی سمیت تمام شعبوں میں پائیدار شراکت ...

  



واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف)مریکہ میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہاہے کہ پاکستان تعلیم، زراعت اور توانائی سمیت تمام شعبہ جات میں امریکہ کے ساتھ پائیدار شراکت داری قائم کرنے کیلئے پر عزم ہے، جولائی 2019 سے صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین تین ملاقاتوں کے بعد مثبت اور بہتر تعلقات کے سفر کو مزید جاری رکھا جائے گا۔ وہ پیر کوہوسٹن میں منعقدہ امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کی دسویں سالانہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان دو روزہ دورہ پرہوسٹن پہنچے۔ جہاں انہوں نے منعقدہ امریکن پاکستان فاونڈیشن کی دسویں سالانہ تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے دورہ کے دوران اسد مجید خان نے امریکہ میں نوجوانوں کو اکٹھا کرنے اور انکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے فاونڈیشن باالاخصوص چیئرمین ریاض صدیقی کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے اپنے خطاب کے دوران پاک امریکہ دو طرفہ باہمی تعلقات، موجودہ صورتحال، علاقائی سیاسی صورتحال سمیت پاکستان میں سلامتی اور معیشت کی بہتر صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ 7 دہائیوں پر محیط گہرے تعلقات کی قدر کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تعلیم، زراعت اور توانائی سمیت تمام شعبہ جات میں امریکہ کے ساتھ پائیدار شراکت داری قائم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ اسد مجید خان نے کہاکہ جولائی 2019 سے صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین تین ملاقاتوں کے بعد مثبت اور بہتر تعلقات کے سفر کو مزید جاری رکھا جائے گا، پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی اقدامات اور ریاستی ظلم و ستم کی مذمت کرنے پر بین الاقوامی برادری بالخصوص کانگریس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر اسد مجید نے آئی سی این اے کے وفد، پاکستانی کمیونٹی سمیت لوکل اور پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

پاکستانی سفیر

مزید : صفحہ آخر