ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد سے نیشنل سیونگز کے امور کار پر اثر نہیں پڑے گا،ترجمان وزارت خزانہ

  ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد سے نیشنل سیونگز کے امور کار پر اثر نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرامد سے نیشنل سیونگز کے امور کار پر اثر نہیں پڑے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی بچت سکیموں میں بہتری کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ قومی بچت کی سکیموں کا معیار ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کے مطابق بہتر بنایا گیا،سٹیٹ بنک کی ہدایات کی روشنی میں تمام متعلقہ بنک ضروری اقدامات کرچکے ہیں۔ ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ بعض سکیموں کے صارفین کیلئے بائیو میٹرک اور سکریننگ کا عمل شروع کیا گیا،حکومت منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ بارے عالمی قواعد پر عملدرامد یقینی بنارہی ہے۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ قومی بچت کی سکیمیں بھی عالمی قواعد کے مطابق بنائی جارہی ہیں، ان اقدامات سے قومی بچت کی سکیموں پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔
ترجمان وزارت خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -