بزدار حکومت کا جانا ٹھہر گیا، خیبر پختونخوا میں سیاسی صورتحال کا سبب کرپشن اور بیڈ گورننس: رانا ثنا ء اللہ

  بزدار حکومت کا جانا ٹھہر گیا، خیبر پختونخوا میں سیاسی صورتحال کا سبب کرپشن ...

  



لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ہ، پنجاب میں علیحدہ پارلیمانی گروپ یا وزرا کی بغاوت کرپشن اور بری گورننس کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے،لوگوں میں بے چینی بھی بری گورننس کی وجہ سے ہے،پنجاب اور وفاق میں اتنی کم اکثریت سے کوئی حکومت چل نہیں سکتی،پنجاب اور وفاق میں چند ووٹوں سے حکومت کھڑی ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ان حالات کے بعد بہتری نہیں ہو پائے گی،موجودہ سیاسی صورتحال میں ہر کسی کے ایک دوسرے سے رابطے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے پارٹی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں حکومت عثمان بزدار نہیں چلا رہے بلکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بنی گالہ سے چلایا جا رہا ہے،پنجاب کے تمام وزرائے اعلیٰ سب رو رہے ہیں،پنجاب میں حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے،ان حکمرانوں کو مینڈیٹ دلوایا گیا جو ووٹ کی عزت نہیں ہے،قبل از وقت صاف و شفاف انتخابات ہی واحد حل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان ہاؤس تبدیلی کے بعد آنے والا بھی موجودہ نظام میں چل نہیں سکے گا۔ شہباز شریف اپنے علاج کے علاوہ اس حکومت کا علاج بھی کر رہے ہیں،شہباز شریف کی کوشش ہے کہ حکومت کا علاج جلد مکمل ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار سے رابطوں کا مجھے کوئی علم نہیں ہے۔

رانا ثنا اللہ

مزید : صفحہ آخر