3وزراء کی برطرفی، وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کابینہ کی کاکردگی رپورٹ طلب کر لی
پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں 3 وزرا ء کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے کے پی کے کابینہ کی کارکردگی سے متعلق رپور ٹ طلب کرلی اور ہدایت کی ہے کہ وزیرہوں یامشیر،سب کوپارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 3 و ز ر اء کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ محمودخان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کابینہ کی کارکردگی پررپور ٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان تمام صوبائی وزرا ء کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور پارٹی نظم وضبط پرکسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے۔وزیراعظم نے حکومتی امورسے متعلق بھی محمود خان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا صوبائی وزراء ذمہ داری سے حکومتی امو ر سرانجام دیں، وزیراعلیٰ حکومتی امورمیں ڈسپلن کے معاملے پر سختی کریں، وزیرہوں یامشیر،سب کوپارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنی ہوگی اور کابینہ ارکان اپنی کارکردگی پر پہلے سے زیادہ توجہ دیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے حکومتی امورمیں ڈسپلن معاملے پرمزیدسختی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا وزیر ہوں یا مشیر،سب کوپارٹی ڈسپلن کی پابندی کرناپڑیگی اور خیبرپختونخوامیں کابینہ ارکان کواپنی کارکردگی پرپہلے سے مزیدتوجہ دیناہوگی، صوبائی وزراء کی کارکردگی کوبھی اعلیٰ سطح پر مانیٹر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواآئندہ ہفتے صوبائی معاملات میں بڑے فیصلے کریں گے۔
کارکردگی رپورٹ