سندھ کی فلور ملز 8سال پرانا بھو سے کی آمیزش والا آٹا فروخت کرنے لگیں: شہریوں کا احتجاج

  سندھ کی فلور ملز 8سال پرانا بھو سے کی آمیزش والا آٹا فروخت کرنے لگیں: شہریوں ...

  



کوٹری / ٹنڈو الہ یار(این این آئی)اندرون سندھ آٹے کا بحران برقرار ہے۔ لوگ مہنگے داموں پرپرانا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔کوٹری المدینہ چوک پر ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر 5فلور ملوں کوآٹا سستا بیچنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر باقاعدہ اسٹال لگایا گیا مگر وہ اسٹال ایک دن بعد ہی بند کر دیے گئے۔اس کے بعد روزانہ ہر فلور ملز دس کلو والے500تھیلے المدینہ چوک پر 400روپے میں فروخت کرتی ہے۔ اسٹال پر غیر معیاری، بھوسے کی آمیزش اور 2012کے رمضان پیکیج آٹے کے تھیلوں کی فروخت پر غریب شہریوں نے احتجاج کیا۔اس موقع پر سہیل گولارچی اور دیگر نے بتایاکہ گزشتہ روز دیے گئے آٹے کے تھیلے پر 2012کا رمضان پیکیج واضح طور پر تحریر تھا جبکہ کئی تھیلوں میں گندم کے بھوسے کی ملاوٹ بھی سامنے آئی۔یہ غریب لوگوں کے ساتھ مذاق ہے۔ ٹنڈوالہ یار میں آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تاہم بس اسٹاپ پرقائم کردہ سرکاری اسٹال پر 43روپے کلو فروخت کیا گیا۔

آٹا بحران

مزید : صفحہ آخر