بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، طلبہ تنظیموں میں تصادم، ایک طالب علم زخمی

  بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، طلبہ تنظیموں میں تصادم، ایک طالب علم زخمی

  



ملتان (این این آئی)ملتان کی بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں جھگڑے کے نتیجہ میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جھگڑا دو طلبا تنظیموں کے درمیان پرانی رنجش کی وجہ سے ہوا دونوں گروپوں کے طلبا نے ایک دوسرے پر پتھراؤکیا اور لاٹھیاں برسائیں۔طلبا تنظیموں میں تصادم کے دوران فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔حالات کشیدہ ہوتے دیکھ کر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو بلالیا پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر طلبا منتشر ہو گئے۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی۔

بہاالدین زکریا

مزید : صفحہ آخر