ٖٓسرکاری حج پیکیج مہنگا کرنے اور وزارت مذہبی امو ر کو شدیدتنقید

    ٖٓسرکاری حج پیکیج مہنگا کرنے اور وزارت مذہبی امو ر کو شدیدتنقید

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج 1لاکھ 15 ہزار روپے مہنگا کرنے کا وزارت مذہبی امور کا فیصلہ گلے میں اٹک گیا،ملک بھر میں شدید تنقید کے بعد حج پیکیج کم ازکم مہنگا کرنے کیلئے دوبارہ سر جوڑ لیے،حج پالیسی آج بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش نہیں ہو سکے گی،مزید تاخیر کا خدشہ،حج فارمولیشن کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں حج2020ء کا پیکیج زیادہ نہ بڑھانے کے حوالے سے تجاویز زیر غور آئیں گی،ائیر لائنز سے بھی کرایہ کم کرنے کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات کیے جائیں گے،معلوم ہوا ہے کہ حج کرایہ کم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کی طرف سے مداخلت کی بھی درخواست کی جائے گی،حج پالیسی حج پیکیج فائنل نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہی ہے،وزارت مذہبی امور نے 28جنوری کو وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کرنے کی تیاریاں کر رکھیں تھیں،حج پیکیج فائنل نہ ہونے کی وجہ سے اب ایسا نہیں ہو سکے گا، سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور نے بھی سرکاری حج پیکیج میں 1لاکھ15ہزار روپے کے اضافے کو مسترد کر دیا ہے اور سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور کو خود پیش ہو کر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حج پیکیج مہنگا

مزید : صفحہ آخر