وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کی تربیت کا نظام پرائیویٹ کرنیکا فیصلہ
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)عازمین حج کی ٹریننگ یقینی بنانے کیلئے وزارت مذہبی امور کا بڑا فیصلہ،حاجیوں کی تربیت کا نظام پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ،وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان نے وزارت حج نے انڈونیشیاء کے راستے پر عازمین حج و عمرہ کی تربیت کو یقینی بنانے کیلئے تربیتی نظام پرائیویٹ کرنے کیلئے اشتہار دے دیا کمپنیوں سے کوٹیشن طلب،ٹریننگ دینے والی کمپنیاں حاجی کی پاکستان سے روانگی سے لے کر عمرہ کروانے تک اور ہوٹل میں رہائش سے مناسک حج کی ادائیگی آسان بنانے کیلئے جدید ملٹی میڈیا 3Dکے تحت بار بار ٹریننگ کرانے کی پابندہوں گی،دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 12فروری تک علیحدہ علیحدہ کوٹیشن جمع کرا سکتی ہیں،13فروری کو وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ٹینڈر اوپن ہو گا،یاد رہے ہوپ کے نو منتخب چیئرمین شاہد رفیق نے حلف کی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی اور کی موجودگی میں سرکاری سکیم کے حاجیوں کی ٹریننگ کی ذمہ داری پرائیویٹ سکیم کو دینے کی آفر دے چکے ہیں،انڈونیشیاء کی وزارت حج نے بھی دورہ کیا ہے وزارت مذہبی امور کا وفد بھی انڈونیشیاء کا دورہ کرے گا،حج آپریشن میں سب سے بڑا مسئلہ حاجی کی ٹریننگ کا نہ ہونا سامنے آیا ہے،ٹریننگ کے نظام کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
تربیت