فیروز والا، فیکٹری گیس سلنڈر دھماکے سے تباہ، آتشزدگی، 4افراد جاں بحق، ملحقہ گھر بھی منہدم

فیروز والا، فیکٹری گیس سلنڈر دھماکے سے تباہ، آتشزدگی، 4افراد جاں بحق، ملحقہ ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر) فیروزوالا کالا کھتائی روڈ پر رات گئے پرفیوم تیار کرنیوالی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 4افراد جاں بحق ہو گئے، فیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکے اورہولناک آگ کی وجہ سے ایک ملحقہ گھر بھی زمیں بوس ہو گیا جبکہ دیگر ملحقہ گھر وں کو خالی کروالیا گیا۔ بتایا گیا ہے فیکٹری میں آ تشزدگی گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی جس کے باعث وہاں پڑے دیگر گیس سلنڈر زبھی دھماکے سے پھٹ گئے اور فیکٹری زمین بوس ہوگئی، فیکٹر ی میں موجود مزدو ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ فیکٹری دو کنال پر مشتمل ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک مزدور جھلسنے جبکہ باقی مزدورملبے تلے دب جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ فیکٹری سے ملحقہ ایک گھر بھی زمین بوس ہوگیا جبکہ باقی ملحقہ گھر بھی گھر خالی کروالیے گئے ہیں۔ آخری اطلاع آنے تک آگ جاری تھی اور اس پر قابوپانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 10گاڑیاں اور عملہ قابو پانے کی کوششوں میں مصروف تھا۔

فیکٹری تباہ

مزید : صفحہ آخر