فواد چوہدری سے عالمی بینک وفد کی ملاقات،آبی وسائل کی تحقیق میں تعاون بڑھانے کا اعادہ

فواد چوہدری سے عالمی بینک وفد کی ملاقات،آبی وسائل کی تحقیق میں تعاون بڑھانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے عالمی بینک کے 2030 آبی وسائل گروپ کی سربراہ کیرن کرچنیک کے ہمراہ عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں عالمی بینک کے سینئر ماہر برائے آبی وسائل میچل لیوشیوس نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں آبی وسائل کی تحقیق میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کااعادہ کیا گیا۔گروپ کی سربراہ کیرن کرچنیک نے فواد چوہدری کے آبی وسائل اور وزارت کو فعال بنانے سے متعلق لیئے گئے اقدامات کو سراہا۔ کیرن کرچنیک نے کہاکہ آپ کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی معلومات اور وڑن متاثرکن ہے۔
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -