ٓافغانستان ہی نہیں پورے خطے میں امن چاہتے ہیں: چودھری محمد سرور

  ٓافغانستان ہی نہیں پورے خطے میں امن چاہتے ہیں: چودھری محمد سرور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفانوپونٹیکورو کی الوداعی ملاقات،گور نر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں پاک اٹلی تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گور نر پنجاب نے اٹلی کے سفیرسٹیفانوپونٹیکورو کی بطورسفیر پاکستان میں خدمات کو سراہا۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف میں پاکستان نے جتنی قر بانیں دیں ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بھارت کے جنگی جنون کے باوجود امن کی بات کر رہا ہے افغانستان میں امن کیلئے پاکستان اپنا بھر پور کردار اداکر رہا ہے ہم صرف افغانستان ہی نہیں پورے خطے میں امن چاہتے ہیں جسکے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ اس موقعہ پر اٹلی کے سفیر سٹیفانوپونٹیکورو نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قر بانیں قابل تعریف ہیں۔ دریں اثناگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں جدیدسہولتوں سے آراستہ عبد ا لعلیم خان فاؤنڈیشن ہسپتال کا افتتاح کر دیا،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سنٹر ل جیل کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ تحر یک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان،شعیب احمد صدیقی،سینئر صحافی ہارون الرشید،حسن نثار، توفیق بٹ،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم گوندل سمیت دیگر جیل حکام بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی، حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی چاہیے وہ جیلوں میں قیدیوں کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنا کرداراد اکر یں گے۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر