وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،بلال احمد قونصل جنرل تجارت و سرمایہ کاری پاکستان تجارتی مشن ہانگ کانگ مقرر

  وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،بلال احمد قونصل جنرل تجارت و سرمایہ ...

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے،بلال احمد قونصل جنرل تجارت و سرمایہ کاری پاکستان تجارتی مشن ہانگ کانگ مقرر کئے گئے،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے بلال احمد پنجاب حکومت میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔پیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔عظمت محمود خان وزیر تجارت و سرمایہ کاری پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن مقرر کئے گئے،ایڈمنسٹڑیٹو سروس گریڈ 20 کے عظمت محمود خان جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم دفتر تھے،ڈاکٹر محمد اجمل کی خدمات خیبر پختونخواہ حکومت سے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے سپرد کر دی گئیں،ڈاکٹر محمد اجمل ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر ہیں، سیکٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے ہدایت اللہ جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن تعینات کئے گئے،ہدایت اللہ ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹرن شپ پروگرام تعینات تھے،گریڈ 18 کی سیدہ رملہ علی کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں،ایڈمنسٹڑیٹو سروس کی سیدہ رملہ علی اسٹیبلشمنٹ ڈویشن میں تقرری کی منتظر تھیں،آفس میجنمنٹ گروپ گریڈ 18 کے عزیز اللہ خان سیکشن افسر مذہبی امور ڈویژن تعینات کئے گئے،عزیز اللہ خان سیکشن افسر ٹیکسٹائل ڈویژن تعینات تھے۔

بلال احمد

مزید : صفحہ آخر