موجودہ حکومت یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کیلئے کوشاں: صدر مملکت

      موجودہ حکومت یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کیلئے کوشاں: صدر مملکت

  



اسلام آباد(آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے موجودہ حکومت یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔ ہم سب نے مل کر تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی تعلیمی بورڈ کی35 ویں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ہونہار بچوں کی حوصلہ افزائی سے مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہوتا ہے اور بچیاں تعلیمی میدان میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ ہمیں امتحانات کے نظام کو مزید موثر بنانا ہوگا۔

صدر مملکت

مزید : صفحہ آخر