ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین بحالی کی مخالفت کر دی

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین بحالی کی مخالفت کر دی

  



اسلام آباد(آئی این پی)ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کی مخالفت کی گئی،طلبہ یونینز کی بحالی سے جامعات میں اصلاحات لانے کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچے گا،طلبہ یونینز سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے باعث حکومت مخالف اتحاد کر تی ہیں۔پیر کو اسلام آباد میں ہائرایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کی مخالفت کردی،ہائرایجوکیشن کمیشن کے مطابق طلبہ یونین کی بحالی کی حمایت نہیں کرتے، ایم این اے کھیل داس کی جانب سے پیش بل کی جواب میں طلبہ یونینز کی مخالفت کی ہے،طلبہ یونینز کی بحالی سے جامعات میں اصلاحات لانے کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچے گا،ایچ ای سی کے مطابق طلبہ متحرک سیاست میں شامل ہوں گے جو کیمپس میں تشدد کا باعث بنتا ہے،طلبہ یونینز سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے باعث حکومت مخالف اتحاد کرتی ہیں،اثرورسوخ اور طاقت حاصل کرتی ہیں، جبکہ کیمپس میں تعلیم، تحقیق اور ترقیاتی کاموں کیلئے خطرہ ہیں۔

طلبہ یونی

مزید : صفحہ آخر