سرسید ایکسپریس کی 2بوگیاں خانیوال ریلوے سٹیشن پر پٹڑی سے اُتر گئیں
لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان ریلوے کی ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس کی 02بوگیاں خانیوال ریلوے اسٹیشن کے ہوم سگنل پر دوپہر 1بج کر 40منٹ پر پٹری سے اُتر گئیں۔ اس ڈی ریلمنٹ کی وجہ سے خانیوال سے جہانیاں اور ملتان دونوں اطراف کی اپ اینڈ ڈاؤن کی ٹریفک معطل ہو گئی۔ کراچی سے آنے والی گرین لائن، ملت ایکسپریس اور خیبرمیل کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے۔ ڈی ایس ملتان، ڈی ایم ای سمیت تمام ڈویژنل افسران موقع پرپہنچ کر خود امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی۔ریسکیو ٹرک موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے اس کے علاہ سمہ سٹہ سے ریلیف ٹرین بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو چکی ہے۔ اس حادثہ میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ جلد ہی اپ اینڈ ڈاؤن کی ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔
ڈی ریل