3گھوڑے تبدیل کرنے سے فرق نہیں پڑے گا، پورا اصطبل بدلنا ہو گا: سراج الحق

  3گھوڑے تبدیل کرنے سے فرق نہیں پڑے گا، پورا اصطبل بدلنا ہو گا: سراج الحق

  



فیصل آباد (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت مختلف سیاسی جماعتوں کے پرزوں کا مجموعہ ہے پرزوں کو جو ڑنے والا انجینئر خود پشیمان ہے عمران خان جو بول رہے ہیں الفاظ انکا ساتھ نہیں دے رہے حکمران خود تسلیم کر رہے ہیں کہ ہمیں حکومت دی گئی 3 گھو ڑے تبدیل کر نے سے کو ئی فرق نہیں پڑے گا پورا ا صطبل ہی بدلنا ہو گا حکومت نے اپنا نام سونامی رکھا جو جھوٹ کا پلندہ ثا بت ہوا حکومت بحرانی ثا بت ہو ئی سا بقہ حکمران پارٹیوں موجودہ حکومت میں کو ئی اختلاف نہیں جھگڑا صرف کر سی کا ہے 5فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بھرپور طریقے سے منا ئیں گے حکومتی پا لیسیاں امریکی مفادات کے گر د گھومتی ہیں ملک کی عدالتوں میں فیصلے قرآن پاک کے مطا بق نہیں ہو رہے فیصل آباد میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے اپنا 100روزہ ہنی مو ن منا لیا ہر دن گزرنے کے ساتھ ساتھ حکومت اپنے انجا م کی طرف جا رہی ہے مرکزی حکومت مکمل طور پر فیل ہو گئی پنجاب سندھ اور بلوچستان کی حکو متوں کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے عوامی نما ئندوں کو نظر آ رہا ہے کی حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے انہوں نے ڈوبتی کشتی سے اترنا شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان خود نا اہلوں کا سردار ہے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ یہاں 10کروڑ سے زائد کی آبادی ہے اس کی باگ ڈور انتہا ئی کمزور شخص کو سونپ دی گئی عمران خان نے تھیک کہا کہ آٹے چینی کا بحران اس کے اپنے سا تھیوں نے پیدا کیا عوام کو بتا یا جا ئے کہ جب یہ سازش ہو رہی تھی تب حکومت سو رہی تھی۔

مزید : صفحہ آخر