پاکستان کا افغان صدر کے حالیہ منفی بیانات پرتشویش کا اظہار

    پاکستان کا افغان صدر کے حالیہ منفی بیانات پرتشویش کا اظہار

  



اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان کے حوالے سے منفی بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان غیر ضروری اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ ایسے بیانات دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں معاون نہیں ہو سکتے۔ پیر کو ترجمان دفترخارجہ نے افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ ٹوئٹس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا اور کہا کہ یہ غیر ضروری ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایسے بیانات دونوں ممالک کے درمیان اچھے پڑوسی کے تعلقات کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت نہیں ہو سکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ عدم مداخلت کے اصولوں کی بنیاد پرمبنی قریبی تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کے لئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ افغان قیادت کوچاہیے کہ وہ امن اوراستحکام کے مشترکہ مقاصدپرتوجہ دے۔

پاکستان

مزید : صفحہ اول