مسلم لیگ (ن) متحد،آٹے کے بعد اب چینی کا بحران آئیگا، حمزہ شہباز

      مسلم لیگ (ن) متحد،آٹے کے بعد اب چینی کا بحران آئیگا، حمزہ شہباز

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنمااور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک کے سوال پر بولے کہ ن لیگ متحدہے،خیبر پختونخواہ میں تبدیلی مکافات عمل ہے،صوبے میں مہنگائی عروج پر ہے،آٹے دال سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر ہیں،آٹا بحران کے بعد چینی کا بحران بھی سر پر ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر لگائے گئے بلند و بانگ دعوے عوام تلاش کررہے ہیں جو ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہے،16ماہ صرف حکومتی بیان بازی ہوئی ہے، موجودہ سیاسی کشمکش مکافات عمل ہے اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی روٹی کوترس رہاہے غریب کے پاس ماں باپ کیلئے دوائی کے پیسے ہی نہیں ہیں،نئے پاکستان کے نعرے پر لوگ ماتم کررہے ہیں اور پرانے پاکستان کو ڈھونڈ رہے ہیں،اللہ غریب عوام پر رحم کرے جو ایک روٹی کو ترس رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نااہلی اور نالائقی کی مثالیں قائم کی ہیں۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول