ڈیڑھ سال میں زرمبادلہ کے ذخائر اور برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ہوا،مشیرخزانہ

ڈیڑھ سال میں زرمبادلہ کے ذخائر اور برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ہوا،مشیرخزانہ

  



کراچی (آئی این پی) مشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو بہت بڑے معاشی چیلنجز کا سامنا رہا،پروگرام سے نوجوانوں کی زندگی بدلے گی،جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی کی گئی،ڈیڑھ سال میں زرمبادلہ کے ذخائر اور برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔ پیر کو نوجوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو بہت بڑے معاشی چیلنجز کا سامنا رہا،پروگرام سے نوجوانوں کی زندگی بدلے گی،جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی کی گئی،ڈیڑھ سال میں زرمبادلہ کے ذخائر اور برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام اقتصادی فیصلوں کا محور عوام ہیں.محدود مالی وسائل کے باوجود حکومت کمزور طبقے کی فلاح پر توجہ دے رہی ہے،نادارطبقے کے لیے بجٹ 100ارب سے بڑھا کر 200ارب کیا گیا،کاروبار میں آسانی کے لیے 100ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں تک ملکی اشیا کی فراہمی وزیراعظم کا وژن ہے،کامیاب جوان پروگرام جوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گا،کامیاب جوان پروگرام کسی خاص جماعت کیلئے نہیں عام آدمی کیلئے ہے،کامیاب جوان پروگرام میں تمام بنکوں کو شامل کیا جائے گا۔

مشیرخزانہ

مزید : صفحہ اول