ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی وضاحت کے بعداپوزیشن چلو بھرپانی میں ڈبکیاں لگائے: فیاض الحسن چوہان

ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی وضاحت کے بعداپوزیشن چلو بھرپانی میں ڈبکیاں لگائے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دنیا ادھر کی اُدھر ہو جائے لیکن سردار عثما ن بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے، مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر لُڈیاں ڈالی جارہی تھیں لیکن اب ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی وضاحت کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو چُلو بھرپانی میں ڈبکیاں لگانی چاہئیں،حمزہ شہباز کھڑکیاں، دروازے کھولنے کی بات سوچ سمجھ کر کیا کریں کیونکہ اگرانہوں نے غلطی سے بھی ایسا کیا تو مرکز اور پنجاب میں آپ کے سارے پرندے تحریک انصاف کی مڈھیر پر آ بیٹھیں گے، اگر غریب اور100ارب ڈالر قرضوں میں جھکڑے ہوئے ملک کے وزیر اعظم کابیرون ملک خرچہ ان کے دوستوں نے اٹھا لیا ہے تویہ تنقید کرنے کا نہیں بلکہ قابل ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسرت جمشید چیمہ اور دیگر کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے دس بارہ دن پہلے بھی اپوزیشن اور میڈیا میں بیٹھے جو کچھ ایکٹر اورکریکٹر ہیں انہیں کہا تھاکہ ایک کان بند کر کے دوسرے کان سے یہ سن لیں کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے لیکن شاید دوستوں کو میری بات سمجھ نہیں۔ دنیا اس بات کو جانتی اور مانتی ہے فیاض الحسن چوہان با خبر آدمی ہے اورجو خبردے گا وہ کبھی غلط نہیں ہو گی،میں نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے خبر دی تھی وہ ھرنے کے بعد یہ غزل گنگنا رہے ہوں گے کہ میرے دل کے ٹکڑے ہزار ہوئے کوئی ادھر گرا کوئی اُدھر گرا، جو درد ملا اپنوں سے ملا غیروں سے شکایات کون کرے اور پورا پاکستان اور دنیا گواہ ہے کہ وہ ہر دو ہفتے کے بعد یہی غزلیں گنگا رہے ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران پوری دنیا کے سامنے ان افواہو ں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے او ریہ کر گئے ہیں کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ ہیں اور رہیں گے۔ فارورڈ بلاک کے حوالے سے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی کوشش کی گئی وہ بات بھی غلط ثابت ہو گئی ہے،تحریک انصاف میں کسی قسم کا فارورڈ بلاک نہیں تھا بلکہ کچھ دوستوں کے جو تحفظات تھے انہوں نے بھی وزیر عظم کو پورے جوش وجذبے کے ساتھ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی موجودگی میں واضح کر دیا ہے کہ ہم تحریک کے وژن،عمران خان اور سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اندھا اعتماد رکھتے ہیں اور اس اعتماد کوٹھیس نہیں پہنچیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے باز آنا نہیں کیونکہ ان کے پاس کام اورکوئی نہیں ہے کیونکہ ان کے لیڈر اپنی پلیٹیں ٹھیک کرانے لندن چلے گئے ہیں اور چمچے کڑ چھوں نے کھڑکنا ہے اور یہ کھڑکتے رہیں گے کیونکہ اس میں ہی ان کی سیاست کی بقاء ہے لیکن میری ان تجزیہ نگاروں سے گزارش ہے کہ اب اس ایشو سے توجہ ہٹا کر کسی دوسرے ایشو کی طرف آئیں۔ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی آپ کے سامنے رکھنا شروع کی ہے اسے ہائی لائٹ کر یں، پہلی بار وزیر اعلیٰ بن کر انہوں نے ڈیڑھ سال میں صوبے کی ترقی کے لئے جو کارنامے سر انجام دئیے ہیں کم از کم اس کو بیان کرنا شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل رپورٹ پر (ن) لیگ کے ویلج آفیسر نے بڑا دھم مچایا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور رہنماؤں نے لُڈیاں ڈالنا شروع کر دیں۔ہم نے اس وقت بھی کہا تھاکہ وہ ڈیڑھ سال جس کے اندر عالمی اداروں نے کہا کہ پاکستان سیاحت،سرمایہ کاری کیلئے موزوں ملک بن چکا ہے،پاکستان کے اندر دہشگردی ختم ہو گئی ہے،عالمی اداروں نے تسلیم کیا معاشی اشاریے بہتر ہو گئے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہو گیا، ریلوے،پی آئی اے، پاکستان پوسٹ او رنیشنل ہائی وے سمیت دیگر اداروں کا ریو نیو بڑھ گیا کوئی ادارہ کیسے ایسی رپورٹ دے سکتا ہے اورکوئی عقل کا اندھا،الوؤں کی بہشت میں رہنے والا ہی اسے مان سکتا تھا اور دو دن بعد بیچ چوراہے میں ہنڈیا پھوٹی اورٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے وضاحت کی کہ یہ رپورٹ تو سال 15تا17ء کے ڈیٹا کی بنیاد پر تھی، اس کے بعد (ن) لیگ او ر پیپلز پارٹی کے دوست چُلوبھر پانی لے کر اس میں تیرنے اور ڈبکیاں مارنے کی تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی سچے اور سُچے لیڈر اور ماضی کے لٹیرے حکمرانوں کا موازنہ پیش کر چکا ہوں۔
فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -