سکندر سلطان راجہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے: چیف الیکشن کمشنر

    سکندر سلطان راجہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے: ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس گلزار احمد نے ان سے حلف لیا۔ سکندر سلطان راجہ 1973 ء کے بعد وہ پہلے بیوروکریٹ ہیں جنہیں چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، لاء افسران، سینئر وکلا ء سمیت الیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی۔حلف اٹھانے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے میڈیا سے گفتگو میں صاف و شفاف الیکشن کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف وشفاف الیکشن ان کی ترجیحات میں شامل ہے، الیکشن کب ہونگے یہ میرا دائرہ اختیار نہیں۔ ووٹ کی عزت کو یقینی بنانے سے متعلق سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے، بعد میں تفصیل سے بات کریں گے۔

سکندر سلطان راجہ

مزید : صفحہ اول