وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرآبی وسائل اور پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ 2018ء کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 249 سے بطور آزاد امیدوار مقابلہ کرنے والے جاوید راں ایڈووکیٹ نے ان کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے۔درخواستگزار نے اپنی درخواست موقف اپنایا ہے کہ فیصل واوڈا امریکی شہری ہیں۔ انہوں نے گوشواروں میں بھی غلط بیانی کی۔ ان کی دہری شہریت ہے اس لئے نااہل قرار دیا جائے۔ درخواستگزار نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں ریٹرننگ افسر نے ہماری درخواست کو نظر انداز کیا تھا۔

فیصل واوڈا

مزید : صفحہ اول