خٹک نہیں چاہتے میں وزیر بنوں،معاملات میں ان کا ہی ہاتھ لگتا ہے،عاطف خان

  خٹک نہیں چاہتے میں وزیر بنوں،معاملات میں ان کا ہی ہاتھ لگتا ہے،عاطف خان

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کا کہنا ہے سازش ہوئی لیکن ہمارے خلاف ہوئی۔ اب جو معا ملات چل رہے ہیں پرویز خٹک کا ہاتھ لگتا ہے وہ نہیں چاہتے تھے میں وزیر بنوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سینئر وزیر کے پی کے عاطف خان کا کہنا تھا سازش کرنیوالوں کا پتا ہے لیکن ابھی نام نہیں لونگا۔ عا طف خان کامزید کہنا تھا محمود خان کوعمران خان کی سپورٹ حاصل،ہم کیسے ہٹاسکتے ہیں۔ ڈنر پر ہماری ملاقات کا مقصد وزیراعلیٰ کوہٹانا نہیں تھا۔ پرویز خٹک کی کوشش تھی میرے علا و ہ کسی اور کو وزیر بنا دیں، پنجاب میں 20ایم پی ایزنے بھی تحفظات کا اظہارکیا، ہم نے آج تک پارٹی کیخلاف کوئی بات نہیں کی، یہی چیزعمران خان نے سکھائی اگرکوئی چیزغلط ہو تو آ و از اٹھاؤ پھرسازش کیسے ہوگئی؟ ٹی وی پردیکھا مجھے ہٹادیا گیا، عمران خان سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ جب تحریک انصاف میں آیا اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی پاکستان میں کو نسلربھی نہیں تھا، عمران خان صاحب کوکہا تھا پارٹی میں کسی عہدے کیلئے نہیں آیا تھا۔موجودہ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان اچھے اورشریف آدمی ہیں، محمود خان کے اردگرد لوگ انہیں سازش کا کہتے تھے تاکہ ان کے قریب آجائیں، ایک شخص کا نام نہیں لونگا اس نے کہا آپ کی جتنی لڑائی ہوگی میری عزت بڑھے گی۔برطرف کیے جانیوالے شہرام تراکئی کا کہنا تھا وز یراعلیٰ کوہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ہم وزیراعلیٰ کے فیور ٹ امیدوار تھے۔ ایشوز پر ناراضگی ہوتی ہے، گورننس کے ایشوہے،ہمارا موقف نہیں سنا گیا۔ میرے جیسے لوگ سیدھی بات کرتے ہیں، سیدھی بات کرنیوالوں کی اکثرپارٹیوں میں جگہ نہیں ہوتی۔ پی ٹی آئی میں چودہ سال محنت کی۔ ٹھیک اورغلط پراسٹینڈ لیتا ہوں۔شہرام ترکئی کا کہنا تھا پارٹی کے لوگوں نے ہماری لڑائی سے فائدہ اٹھایا، یہ ساری چیزیں چل رہی ہے،پوری فلم ہے، دس یا بارہ دفعہ وزیراعلیٰ کے پاس گئے،ہم نے کہا چیزوں کوٹھیک کریں سپورٹ کریں گے۔ قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے برطرف ہونیوالے کے پی حکومت کے وزیر مال شکیل احمد کا بھی کہنا تھا پارٹی میں 7 سال ہو گئے، کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، نہ کریں گے، عمران خان نے ٹکٹ دیا اور وزیر بنایا۔ وزارت سے کیوں ہٹایا گیا پتہ نہیں جس نے ہٹایا، ان سے پوچھا جائے۔شکیل احمد کا کہنا تھا حیات آباد میں اجلاس کیلئے نہیں بلکہ ڈنر کیلئے گیا تھا، اس ڈنر میں شہرام تراکئی، عاطف خان اور دیگر 5,6 دوست موجود تھے۔کابینہ بدر کئے گئے وزرا ء میں عاطف خان، شہرام تراکئی شامل ہیں، عاطف خان کے پاس سپورٹس اور کلچر کا قلمدان تھا جبکہ شہرام ترکئی کے پاس صحت اور شکیل احمد ریونیو کے وزیر تھے۔

عاطف خان

مزید : صفحہ اول