اپوزیشن جتنی مرضی سازشیں کر لے،نامرادی انکا مقدر

اپوزیشن جتنی مرضی سازشیں کر لے،نامرادی انکا مقدر

  



حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے مل جل کر جتنی مرضی بھی سازشیں کر لیں،اُن کی حکومت میں آنے کی خواہش اب کبھی بھی پوری نہیں ہو گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا یہ دونوں جماعتیں مل کر پنجاب حکومت ہی نہیں پوری کی پوری پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں یہ لوگ چاہتے ہیں حکومت ڈی ریل ہو اور ان کو ان سے کرپشن کی لوٹ مار کے بارے میں کوئی پوچھنے والا نہ ہو، لیکن یہ لوگ یاد رکھیں لوٹی ہوئی دو لت ان کو واپس کرنی ہی پڑے گی۔

صداقت عباسی

مزید : صفحہ اول