نا اہلوں کیخلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں

نا اہلوں کیخلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے ان کیخلاف کسی کو سازشیں کرنے کی کوئی ضرروت ہی نہیں،یہ لوگ خود ہی اپنی ناکامیوں کے بوجھ تلے دب جائیں گے، کیونکہ ترقی کرتے پنجاب کو انہوں نے کھنڈرات میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انکا کہنا تھا وزیر اعظم کواگر اس بات کا علم ہے کہ انکی پنجاب حکومت کیخلاف کوئی سازش کررہا ہے تو ہمت کرکے نام بھی سامنے لے آئیں، انہیں سب کو بتانا چاہئے وہ کون لوگ ہیں جو انکی حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
راجہ ظفر الحق

مزید :

صفحہ اول -