ڈلیور کرنے میں ناکامی چھپانے کیلئے سازش بہانہ

ڈلیور کرنے میں ناکامی چھپانے کیلئے سازش بہانہ

  

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے وزیراعظم کہتے ہیں ان کو پتہ ہے کون انکی پنجاب حکومت کیخلاف سازشیں کررہا ہے تو وہ اس کیخلاف کاروائی کیوں نہیں کرتے۔جہاں تک ہمیں علم ہے تو ان کی اپنی پارٹی کے لوگ ہی ان کے نامزد کردہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلا ف باتیں کررہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا یہ لوگ ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اسلئے ا ب بہانے ڈھونڈ رہے ہیں کہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ کس کے اوپر ڈالا جائے،ان کی ساکھ ختم ہو چکی،ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا یہ اپنے جھوٹ اور ڈلیور نہ کرنے کی وجہ سے ہی رخصت ہو جائیں گے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ اول -