چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکی زیر صدارت اجلاس

    چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکی زیر صدارت اجلاس

  



لاہور(پ ر)چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، حمید یعقوب شیخ کی زیر صدارت پنجاب میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے جائزے کیلئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین پی اینڈ ڈی نے تمام متعلقہ اداروں کوہر ڈوئنگ بزنس انڈیکیٹر کے ضمن میں مجوزہ اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے طے شدہ ڈیڈلائنز کو پورا کرنے اور ان اصلاحاتی کاوشوں کے بارے میں،مؤثر مواصلاتی چینلز کے ذریعے بروقت،نجی شعبے کو مطلع کرنے کی ہدایت کی۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب میں ایز آف ڈوئینگ بزنس ریفارمز کیلئے مرکزی ادارہ ہے اوریہ ادارہ ایز آف ڈوئینگ بزنس ریفارمز ایجنڈا کے تحت زیر غور تمام اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کرتا ہے۔

مزید : کامرس