ماجد الفطیم کا میریکل سکول منسٹریز کے ساتھ اشتراک

ماجد الفطیم کا میریکل سکول منسٹریز کے ساتھ اشتراک

  



لاہور(پ ر)مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیاء میں شاپنگ مال، کمیونٹیز، ریٹیل اور لیژر کے صف اول کے ادارے ماجد الفطیم (Majid Al Futtaim)نے شدید سرد موسم کا سامنا کرنے والے 50 مستحق گھرانوں کو تعاون کی فراہمی کے لئے لاہور کے فلاحی ادارے میریکل اسکول منسٹریز (Miracle School Ministries) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ گھرانے فلاحی ادارے کے ساتھ منسلک ہیں جنہیں ماجد الفطیم کی سپرمارکیٹ فرنچائز کارفور سے بنیادی خوراک اور گرم کپڑے فراہم کئے گئے ہیں۔ پسماندہ گھرانوں کو اگر تعاون فراہم نہ کیا جائے تو پھر ان کے بچے اکثر اپنے گھرانوں کو پالنے کی غرض سے اینٹوں کے بھٹوں میں جبری مشقت پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اس حوالے سے کارفور کے فراہم کردہ عطیات کو میریکل اسکول منسٹریز کی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ گھرانوں میں تقسیم کیا گیا۔ میریکل اسکول منسٹریز پسماندہ طبقے کے بچوں بالخصوص اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت پر مجبور چائلڈ لیبر اور دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے کام کرتا ہے۔ یہ ادارہ اپنے دو اسکولوں کے ذریعے 600 سے زائد بچوں کو تعلیم بھی فراہم کرتا ہے جہاں انہیں وقار اور احترام کی بنیادی اقدار کی تعلیم دی جاتی ہے جس سے ان طالب علموں کو اپنی زندگی بہتر انداز سے تبدیل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر جین مارک ڈومونٹ نے کہا، "ماجد الفطیم جہاں کاروباری طور پر سرگرم ہوتا ہے وہاں فعال انداز سے مثبت تعاون کرتا ہے۔ ہمیں لاہور میں یہ مثبت کام کرنے کے لئے میریکل اسکول منسٹریز کے ساتھ اشتراک پر خوشی ہے۔ رواں سال پاکستان کے غیرمتوقع انتہائی سرد موسم میں پریشان کن حد تک کم وسائل کی وجہ سے پسماندہ طبقے کے گھرانوں کو صحت اور حفاظت سے متعلق شدید خطرات لاحق ہیں۔ اسی وجہ سے کارفور پاکستان پسماندہ طبقے کے گھرانوں کو بنیادی خوراک اور گرم کپڑوں کی فراہمی کے ذریعے میراکل اسکول منسٹریز کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ اب وہ گھرانے نہ صرف شدید موسم سے نبرد آزما ہونے کے قابل ہوگئے ہیں بلکہ ان کے بچے اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت جیسی انتہائی مشکل مزدوری سے بھی بچ گئے ہیں۔ "کارفور پاکستان ملک میں اپنے سماجی تعاون کے مختلف پروگرامز کے ذریعے پسماندہ اور سہولیات سے محروم طبقوں کو تعاون کی فراہمی کے لئے نہایت پُر عزم ہے۔ ماجد الفطیم ریٹیل کاروباری سماجی ذمہ داری کے کام کو بھرپور جذبے سے سرانجام دیتا ہے اور وہ ماحولیات کے ساتھ سماجی طور پر ذمہ دار ادارے کے طور پر کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

مزید : کامرس