پاکستان بحریہ کی جانب سے شمس پیر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاکستان بحریہ کی جانب سے شمس پیر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)صحت عامہ سے متعلق شعور اجاگر کرنے اوربہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پاک بحریہ نے سا حل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور الفت فا ؤنڈیشن کے اشتراک سے کراچی کے علاقے شمس پیر آئی لینڈ میں مفت میڈیکل کیمپ قائم کیا۔جنرل فزیشن، گائنی، میڈیکل، سرجیکل، جلد اور بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے میڈیکل کیمپ میں خدمات انجام دیں۔پاک بحریہ کی جانب سے قائم کردہ میڈیکل کیمپ میں مفت علاج اور ادویات کی فراہمی کے علاوہ معمو لی سرجیکل آپریشنز بھی کئے گئے۔اس کے علاوہ مقامی افراد میں بیماریوں کی روک تھام، بچوں کی صحت، رہائشی علاقوں کی صفائی ستھرائی، ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت کی کمی کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کے لئے لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں خواتین، مردوں اور بچوں سمیت مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر