جاز گولف ٹورنامنٹ 2020 کا کراچی میں آغاز ہو گیا

جاز گولف ٹورنامنٹ 2020 کا کراچی میں آغاز ہو گیا

  

کراچی(پ ر) سالانہ جاز گولف ٹورنامنٹ کے پہلے لیگ(leg) کا ڈی ایچ اے گولف کلب، کراچی،میں آغازہو گیا ہے۔اس ایک روزہ ایونٹ میں جاز بزنس کے ممتاز کسٹمرز اور کمپنی کی ٹاپ منیجمنٹ کے ارکان نے شرکت کی۔ ایونٹ کا آغازعلیٰ الصبح ہوا جبکہ اختتام سہ پہر میں ہوا جس کے بعد تقریب انعامات منعقد ہوئی۔کسٹمرز اور ملازمین پر یہ بات واضح کرنے کے لیے کہ وہ حقیقی معنوں میں جاز کے لیے اہمیت رکھتے ہیں، جاز ہر سال، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں،گولف ٹورنامنٹ منعقد کرتا ہے۔ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں، تفریح سے بھرپور،آؤٹ ڈور سرگرمی کے ذریعے، ملازمین اور کسٹمرز کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہونے اور تعلقات قائم کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ اس بات کی بھی مثال ہے کہ جاز کس طرح، اور ہمیشہ، اپنے عزیز کسٹمرز اور ساتھیوں کو آؤٹ –آف-دی-باکس تجربات کے زبردست مواقع فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر جاز کے چیف کارپوریٹ اینڈ ایکسپیرئینس آفیسر، سید علی نصیر نے کہا،”یہ ٹورنامنٹ اب ایک روایت اور ایسا موقع بن چکا ہے جس کا شوقیہ گولفرز انتظار کرتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے ایونٹس کی میزبانی،جو ہمارے کام کے ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں، شرکت کرنے والے افراد، اور بالخصوص اہم کسٹمرز پر، ایک دیرپا نقش چھوڑتے ہیں۔“

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -