پروفیسر شریف المجاہد کے انتقال پر گورنرسندھ کا اظہار افسوس

پروفیسر شریف المجاہد کے انتقال پر گورنرسندھ کا اظہار افسوس

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ / چانسلر عمران اسماعیل نے پروفیسر شریف المجاہد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ گورنرسندھ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پروفیسر شریف المجاہد استاد الاساتذہ کہلائے جانے کے مستحق ہیں پروفیسرشریف المجاہد ایک ماہر استاد، بہترین مصنف اور دانشور بھی تھے انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کانام روشن کیا۔ چانسلر نے مزید کہا کہ آج صوبہ ایک تجربہ کار اور شفیق استاد سے محروم ہوگیا لیکن پروفیسر شریف المجاہد کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر