نوابشاہ: الخدمت کے 3روزہ آئی کیمپ سے 500مریض مستفید

        نوابشاہ: الخدمت کے 3روزہ آئی کیمپ سے 500مریض مستفید

  



حیدر آباد(بیورورپورٹ)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ضلع نوابشاہ میں 3روزہ مفت آئی کیمپ سے 500مریض مستفید، ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور موتیا کے150 مریضوں آپریشن کیے۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت پی او بی کے تعاون سے ضلع نوابشاہ میں 3روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے کیا، ماہر ڈاکٹر وں نے 500مریضوں کا معائنہ کیا، ادویات اور چشمے فراہم کیے اور موتیے کے 150مریضوں کے آپریشن کیے، آپریشن والے مریضوں کو ایک ہفتے بعد پھر چیک کیا جائیگا۔ تین روزہ مفت طبی کیمپ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نوابشاہ صابر قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحمن،اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر منظور احمد ملاح۔نائب صدر چیمبر آف کامرس قیوم قریشی،صدر پریس کلب ذوالفقار،نائب امیر جماعت اسلامی راشد مکرم،ضلعی صدرعبدالوہاب،جنرل سیکرٹری سلمان رؤف،سماجی کارکن راؤ سیف الزمان،کور آرڈینیٹر نوابشاہ امجد بٹ،پروگرام منیجر سید کاشف عباس ملک،ڈپٹی منیجر شعبہ صحت محمد سلیم خان ویگر بھی کیمپ موجود تھے۔ اس موقع پر معززین شہر اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے کہا کہ آلودگی،گندگی اور غیر فطری طر زندگی کے باعث عوام جہاں دیگر امراض کا شکار ہیں وہیں آنکھوں کی بیماریاں عام ہو رہی ہیں، دن کا بیشتر حصہ ٹی وی، موبائل دیکھنے میں گزرجاتاہے،عوام اپنی زندگی میں اعتدال لائیں ورنہ مسائل بڑھتے ہی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کے شعبہ صحت سے سالانہ 5لاکھ کے قریب مریض مستفید ہورہے ہیں،ہر ضلعے میں کیمپ کے انعقاد کا مقصد عوام کو صحت کی سہولیات دینے ساتھ ساتھ آگاہی بھی فراہم کرناہے، صدر الخدمت نے کیمپ کا دورہ کرنے پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر