کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کی تنظیم جرنلسٹس آف اسپورٹس کا قیام

کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کی تنظیم جرنلسٹس آف اسپورٹس کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھیلوں کی سرگرمیوں سے وابستہ صحافیوں کی تنظیم جرنلسٹس آف اسپورٹس کا قیام عمل میں اگیا ہے۔ سندھ کے معروف اسپورٹس جرنلسٹس اس تنظیم کا حصہ ہوں گے۔ تنظیم کی ممبر سازی اور دیگر امور کیلئے سات رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں شکیل یامین کانگا (روزنامہ جنگ)، قمر خان (نوائے وقت)، مصطفی عزیز (اے پی پی)، عتیق الرحمان (جیو ٹی وی)، شعیب احمد جٹ (سما ٹی وی)، نادرہ مشتاق (بول ٹی وی) اور زاہد غفار (نیو ٹی وی) شامل ہیں۔ تنظیم کے قیام کیلئے ابتدائی اجلاس کراچی میں ہوا جس میں تمام امور پر باہمی اتفاق کے بعد کھیلوں کے اصل صحافیوں کی فلاح و بہبود، تنظیم کو مستحکم کرنے اور دور حاضر میں صحافیوں کو درپیش مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔