کراچی،ایم ڈی واٹربورڈ سیکرٹریٹ کی دیوار گرادی گئی
کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی سیکریٹریٹ کی دیوار گرادی گئی، انتظامیہ نے فوری طور پر گرل لگانے کا ٹھیکہ دیدیا، خطیر رقم سے بنائی جانے والی دیوار کو منہدم اور سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کے دور میں لگائے جانے والے درخت کاٹ کر گھٹن کا ماحول ختم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ایم ڈی سیکریٹریٹ اہمیت حاصل کرنے لگا، گذشتہ جمعہ کے روز جب چیف سیکریٹری اپنے دیگر سرکاری افسران کے ہمراہ نانتھ مائل (Ninth Mile) شاہراہ فیصل پہنچے تو ان کا دم گھٹنے لگا،ریاسی مشینری حرکت میں آئی اور قلعہ کی فصیل کو مسمار کردیا گیا۔ جبکہ سابق ناظم اعلیٰ نعمت اللہ خان کے دور میں لگائے جانے والے درحت جڑوں سے اکھاڑ دیے گئے۔ اور ایم دی واٹر بورڈ کو ہدایت کی گئی کہ فوری طور پر دیوار کی جگہ خوبصورت گرل لگائی جائے۔ انتظامیہ نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر من و طعن عملدرآمد کیا۔ راتوں رات ٹھیکیدار نے دیواریں گرادیں اور گرل لگانے کا کام شروع کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ خطیر رقم سے بنائی جانے و الی دیوار کو گرانے کی مد میں بھی بڑی رقم ادا کی گئی، جبکہ گرل لگانے پر بھی ڈیڑھ کروڑ روپیہ کی لاگت آرہی ہے۔ سیکریٹری بلدیات سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ محکمہ بلدیات سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کروارہا ہے۔