کراچی، باراتیوں کی بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی

کراچی، باراتیوں کی بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کی اہم شارع راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار ی کے باعث باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق راشد منہاس روڈ جوہر موڑ کے قریب شادی کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد باراتی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ باراتی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے اور تیز رفتاری کے سبب حادثہ پیش آیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر