پیپلز پارٹی مذہبی رواداری پر بھرپور یقین رکھتی ہے، غلام مرتضی بلوچ

  پیپلز پارٹی مذہبی رواداری پر بھرپور یقین رکھتی ہے، غلام مرتضی بلوچ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں اور خصوصی ترقی غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں تمام مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی مذہبی رواداری اور برداشت پر یقین رکھتی ہے۔ صوبہ سندھ میں اقلیتوں کو اپنے مذہب اور رسومات پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ سندھ کے صدر رکن سندھ اسمبلی لال چند اکرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔رکن سندھ اسمبلی لال چند اکرانی نے کہا کہ سندھ میں ہندوں سمیت تمام اقلیتوں کو اپنے مذہب اور رسومات پر عمل کرنے کی بھرپور آزادی ہے اور اس کا سہرا پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔ صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ یہ ہم سب کی زمداری ہے کہ معاشرے میں مذہبی رواداری، ہم آہنگی اور برداشت کے روئیے کو فروغ دیں کیونکہ پاکستان اور خصوصا سندھ کی ترقی میں ہندو برادری کا ایک نمایاں کردار ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر