کراچی،محمود آبادمیں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھاکہ،2افراد زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے محمود آباد نمبر دو میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق محمودآباد میں دھماکا ٹریٹمنٹ پلانٹ کے گیٹ نمبر 2 کے سامنے دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔