رائے ونڈ سٹی،10 قمار باز گرفتار،ایس ایچ او پر شدید سیاسی دباؤ

  رائے ونڈ سٹی،10 قمار باز گرفتار،ایس ایچ او پر شدید سیاسی دباؤ

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) تھانہ سٹی رائے ونڈ نے قماربازی کیخلاف اطلاع پر جوا کھیلتے ہوئے دس سے زائد جواریوں کو ہزاروں روپے کی داؤ پر لگی رقم کیساتھ گرفتار کرلیا۔جواریوں کو چھوڑنے کیلئے پولیس افسروں کوسیاسی دباؤ میں لانے اور خریدنے کی بھی کوشش کی گئی تاہم تھانہ ایس ایچ اوسید ثقلین شاہ نیتمام کے تمام جواریوں کو ہتھکڑی لگا کر حوالات میں بند کردیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او رائے ونڈنے چوکی انچارج حیدر علی اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔دریں اثناء ایس ایچ او سیدثقلین شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ رائے ونڈ میں جوئے کے اڈے اور سنوکر کلبوں پر جواء ختم کرانا ان کا مشن ہے۔

حامد حسین بھٹی نمائندہ پاکستان رائے ونڈ

0300-4741505

مزید : علاقائی