شہید سب انسپکٹر ریاض احمد کی 29ویں برسی پر تقریب

  شہید سب انسپکٹر ریاض احمد کی 29ویں برسی پر تقریب

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر کے زیر انتظام شہید سب انسپکٹر ریاض احمد کی 29ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایچ او مصطفی آباد محمد عمران، شہید کے بھائی انسپکٹر خالد محمود، اہل علاقہ سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔یادرہے کہ سب انسپکٹر ریاض احمد بطور انچارج چوکی گلشن راوی تعینات تھے۔ دوران گشت ڈیوٹی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔

ریاض احمد کی شہادت پر اْن کے بھائی کو محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی نوکری دی گئی۔

مزید : علاقائی