سرکاری افسران کو بلیک میل کرنیوالاجعلی پرنسپل سیکرٹری گرفتار

  سرکاری افسران کو بلیک میل کرنیوالاجعلی پرنسپل سیکرٹری گرفتار

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)سرکاری افسروں کے تبادلے کرانے والا وزیراعظم کا جعلی پرنسپل سیکرٹری گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خود کو وزیراعظم عمران خان کا پرنسپل سیکریٹری ظاہر کرنے والا ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملزم خود کو آئی جی اور پرنسپل سیکریٹری ظاہر کرکے سرکاری افسروں کو بلیک میل کرتا تھا۔ملزم نے جعل سازی سے ضلع قصور میں اپنی مرضی کا ایس ایچ او بھی لگایا اور ساتھ ہی ساتھ ملزم نے ایس ایچ او کو بلیک میل کرکے 40 لاکھ روپے لئے۔

مزید : علاقائی