موٹر سائیکل پر سائیڈ مرر نہ لگا نا حادثات کی بڑی وجہ، علی شیر جھاکرانی

موٹر سائیکل پر سائیڈ مرر نہ لگا نا حادثات کی بڑی وجہ، علی شیر جھاکرانی

  



لاہور(خصوصی رپورٹ) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس اللہ ڈنو خواجہ کی ہدایت پر ڈی آئی جی ویسٹ زون علی شیر جھاکرانی کی نگرانی میں اتھل سیکٹر نے حب میں موجود ڈی جی سیمنٹ پلانٹ میں روڑ سیفٹی سیمنار اور حب ٹال پلازہ پر ر عقبی شیشوں اور ہیلمٹ کی افادیت سے متعلق روڈ سیفٹی مہم کا انعقاد کیا۔ سیمیناراور روڑ سیفٹی مہم کا انعقاد سیکٹر کمانڈر اتھل شاہ اسد کی قیادت میں کیا گیا۔ڈی جی سیمنٹ فیکٹری میں سیمینار کے دوران پلانٹ کے تمام افسران و ملازمین کو دفاعی ڈرائیونگ مہارت اور دورانِ ڈرائیونگ حفاظتی انتظامات کے بارے آگاہی دی گئی۔سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اور حب ٹال پلازہ پر سیفٹی ہیلمٹ کی مہم کی آغاز کاکرتے ہوئے ڈی آئی جی علی شیر جھاکرانی نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ ٹریفک حادثات میں جان گنوا دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روڑ پر ہونے والے حادثات میں موٹرسائیکل سواربہت حد تک شامل ہیں۔موٹرسائیکل سوارں کے حادثات کی سب سے بڑی وجہ شیشوں کواستعمال نہ کرنا ہے کیونکہ موٹرسائیکل پر شیشے نہ ہونے کی وجہ سے سوار پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو دیکھ نہیں پاتا۔ موٹرسائیکل کے حادثات میں سر کی چوٹ موت، مستقل معذوری اور شدید زخم کا باعث بنتی ہے۔سر کی چوٹ کو معیاری ہیلمٹ کے ا ستعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈ سیفٹی کے اصولوں پر کاربند ہو کر بچایا جا سکتا ہے۔مہم کے دوران پر موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے گئے او ر موٹرسائیکلوں پر عقبی شیشے نصب کیے گئے۔

مزید : علاقائی