احتساب عدالت، حافظ نعمان،تاثیر احمد اور عثمان کے ریفرنس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی

  احتساب عدالت، حافظ نعمان،تاثیر احمد اور عثمان کے ریفرنس کی سماعت 11 فروری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کے سابق چیئرمین حافظ نعمان،تاثیر احمد اور عثمان کے ریفرنس کی سماعت11فروری تک ملتوی کردی،عدالت میں حافظ نعمان نے نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت بری کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،عدالت نے نیب سے درخواست پر جواب طلب کر رکھا تھا۔

تاہم نیب کی جانب سے جواب داخل نہ ہونے کی وجہ سے کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی،عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر کوہدایت کی ہے کہ ہر حال میں آئندہ تاریخ پرجواب داخل کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -