معروف اداکارہ حسنہ بھٹی پر فائرنگ،چھپ کر جان بچائی

معروف اداکارہ حسنہ بھٹی پر فائرنگ،چھپ کر جان بچائی

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) معروف اداکارہ حسنہ بھٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،اداکارہ نے گھرمیں چھپ کر جان بچائی۔پو لیس کے مطابق اداکارہ حسنہ بھٹی گذشتہ روز مارکیٹ سے اپنے گھر واقع ڈیفنس آرہی تھیں جونہی وہ گھرپہنچی تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس پر اداکارہ نے جلدی سے گھرمیں داخل ہو کر اور چھپ کر اپنی جان بچائی ملزمان کچھ دیر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنہ بھٹی کا کوئی پراپرٹی کا معاملہ چل رہاہے جس وجہ سے ان پر فائرنگ کی گئی۔اس سلسلے میں جب اداکارہ حسنہ بھٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

ساتھی اداکاروں نے ان پر فائرنگ کے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔ما نگا منڈ ی پو لیس کے مطا بق اداکا رہ حسنہ بھٹی پر نا معلو م افر اد نے فا ئر نگ کی واقع کی تفتیش کر رہے ہیں قا نو ن کے مطا بق کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گئی۔

مزید : علاقائی