بھاٹی گیٹ،گھر میں خوفناک آتشزدگی،شیر خوار جھلس کرجاں بحق
لاہور (کرائم رپورٹر)داتا دربار کے علاقہ میں سرشام گھر میں آتشزدگی کے باعث 6ماہ کابچہ ارفع جھلس کر جاں بحق جبکہ تین سالہ اس کا بھائی عرفان زخمی ہو گیا، وارثان کے مطابق آگ آتشزدگی کے باعث لگی۔شیر خوار بچے کی ہلاکت پر والدین پر بے ہوشی اور غشی کے دورے پڑتے رہے بتایا گیا ہے کہ داتا دربارکے علاقہ میں چھ ماہ کے بچے ارفع کی والدہ اسے گھر میں سویا ہوا اپنے تین سالہ بیٹے کے پاس چھوڑ کر بیٹی کو ٹیوشن کے لیے چھوڑنے چلی گئی جبکہ والد بازار گیا ہو تھا اس کا بڑا بھائی الیاس بھی گھر میں بچوں کے پاس سو رہا تھا کہ اچانک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے سوئے ہوئے بچے ارفع او عرفان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا شور پر الیاس اٹھ گیا اور وہ عرفان کو شعلوں سے بچاکر باہر لے گیا جبکہ ارفع کا اسے معلوم نہ ہو سکا والد اور والدہ جب گھر پہنچے تو انھوں نے بچے کے کمرے میں ہونے کا واویلہ مچادیا۔اس دوران امدادی ٹیمیں بھی وہاں پہنچ چکی تھیں آگ پر قابو پایا گیا تو اس وقت تک ارفع دم توڑ چکا تھا جبکہ گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل چکا تھا بچے کے غمزدہ والد فیاض نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے ان کے گھر میں بچوں کی رونق لگی رہتی ہے بدقسمتی سے جب یہ واقعہ پیش آیا تو تمام بچے ٹیوشن پر گئے ہوئے تھے۔