سی آئی اے کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،26 کلو چرس اور ایک کلو افیون برآمد

سی آئی اے کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،26 کلو چرس اور ایک کلو افیون برآمد

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے منشیات کے بین الصوبائی سمگلر انور خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 26 کلو چرس اور ایک کلو افیون برآمد کر لی۔ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منشیات فروش انور خان کو گرفتار کیا، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزم خیبر ایجنسی سے منشیات سمگل کرکے پنجاب کے اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش د ی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی