ناقص سونا دینے پر جیولرکیخلاف دعویٰ دائر

  ناقص سونا دینے پر جیولرکیخلاف دعویٰ دائر

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے سونا ناقص کوالٹی کا دینے اور بعد میں لیبارٹری سے تصدیق ہونے کے باوجود واپس نہ کرنے پر کاشف گولڈ سنٹر پرانی انارکلی کے مالک کو 26فروری کو طلب کر لیاہے،عدالت میں بیگم روڈ کے رہائشی درخواست گزارمحمد رفیق نے پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ گولڈ شاپ سے 7لاکھ 83ہزار 554کا سونا خرید جس کی کوالٹی پر شک ہوا لیبارٹری سے چیک کرایا تو چوبیس قراط کی 21قراط کا سونا دیا گیاجس سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگیاہے۔

،عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید : علاقائی