پاک بنگلہ دیش میچ بارش کی نذر ہونیکاافسوس ہے، شائقین کرکٹ

  پاک بنگلہ دیش میچ بارش کی نذر ہونیکاافسوس ہے، شائقین کرکٹ

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش سے میچ بارش کی نذر ہونے کا بہت افسوس ہے پاکستان کی آج کے میچ میں جیت یقینی تھی ان خیالات کا اظہار شائقین کرکٹ نے میچ کی منسوخی کے بعد گفتگوکرتی ہوئے کیا اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے نبیل، عابد، عدنان،شوکت،پرویز اور معین نے کہا کہ ہم نے ٹکٹس خرید رکھی تھی اور بہت جوش و خروش سے میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم آئے تھے مگر بارش نے سارا مزا خراب کردیا آج پاکستان کی ٹیم جیت کے لئے فیورٹ تھی بہرحال اس بات کی بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہوجائیں گی عامر، آصف، بدر،سہیل،دلبر اور شکیل نے کہا کہ میچ ہوجاتا تو بہت مزا آتا میچ دیکھنے کا بہت شوق تھا اور اسی وجہ سے بہت دور سے میچ دیکھنے کے لئے آئے تھے میچ نہ ہونے کا افسوسہے شکیلہ،روبینہ،آمنہ،حاجرہ،سحرش،سائرہ،میمونہ اور شاہینہ نے بھی میچ نہ ہونے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لئے آئے تھے اگر میچ ہوجاتا تو پاکستان کی ٹیم یقینی طور پر میچ جیت جاتی اور کلین سوئپ کرتی میچ نہ دیکھنے کا بہت افسوس ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی