پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کی افتتاحی تقریب یکم فروری کولاہور میں ہوگی

    پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کی افتتاحی تقریب یکم فروری کولاہور میں ہوگی

  



اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر سید نعمان شاہ نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے چیئرمین جنرل احسان الحق اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی ہیجس میں انہوں نے انہیں پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے ملتوی ہونے اور نئی تاریخوں کے حوالے سے بریفننگ دی،یاد رہے کہ پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کی افتتاحی تقریب رواں ماہ کی پچیس تاریخ کو ہونا تھی مگر کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اب پروفیشنل باکسنگ لیگ کی افتتاحی تقریب یکم فروری کو لاہور میں ہو گی۔پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کا انعقاد پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، سید نعمان شاہ نے چیئرمین جنرل احسان الحق کو بتایا کہ یکم فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل ہیں جبکہ اس افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب چودھری سرور مہمان خصوصی ہونگے، سید نعمان شاہ نے یہ بھی بتایا کہ اس پروفیشنل باکسنگ لیگ کا انعقاد پاکستان کرکٹ سپر لیگ کی طرز پر کیا جا رہا ہے جس میں سات سے آٹھ فرنچائز ہونگی جن کی بولی شفاف انداز سے دی جائے گی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بولی میں بڑے سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں اور جلد اس بارے میں بہت بڑا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی