ٹی 20،میچ بارش کی نذر ہونے کے باوجود پاکستان پہلی پوزیشن پر
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔پاکستان اس وقت ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ بنگلہ دیش کی درجہ بندی نویں ہے، اگر بنگلہ دیش یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوجاتا توپاکستان اپنی پہلی پوزیشن سے محروم ہوجاتا۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ آخری میچ میں عماد وسیم کی جگہ عماد بٹ اور حارث رؤف کی جگہ عثمان قادر کو ڈیبیو کا موقع دینا تھا۔قومی ٹیم کی امیدوں کے محور کپتان بابر اعظم، آل راؤنڈر شعیب ملک، احسان علی اور محمد حفیظ ہوں گے جبکہ باؤلنگ میں شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین اور شاداب خان پر بھروسہ کیا جانا تھا۔ بنگلہ دیشی کپتان محمود آ اور ہیڈ کوچ رسل ڈومینگوحالیہ سیریز میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔