پاک بنگلہ دیش میچ دیکھنے کیلئے بارش کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد کا قذافی سٹیڈیم آمد کا سلسلہ جاری رہا

  پاک بنگلہ دیش میچ دیکھنے کیلئے بارش کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد کا ...

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیشن کے درمیان آخری میچ دیکھنے کے لئے بارش کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد کا قذافی سٹیڈیم آمد کا سلسلہ جاری رہا۔سیریز کا اآخری میچ دیکھنے کے لئے فیملیز سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد تعداد بارش بند ہونے کا انتظار کر تی رہی۔بارش کے باعث سٹیڈیم میں قائم " ٹک شاپس" مالکان کی بھی چاندی ہو گئی جہاں سٹیڈیم میں موجود تماشائی گرما گرم چائے،چپس اور دیگر چٹ پٹی کھانے کی چیزیں خرید کر میچ سے قبل موسم کو انجوائے کرتے رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی